آپ نے اکثر اپنی اور دوسروں کی گفت گو میں سنا ہوگا، ’’میں آپ کو اپنی
بات سمجھا نہیں پایا۔‘‘ یا پھر، ’’آپ میری بات سمجھ نہیں رہے۔‘‘
کسی زمانے میں یہ دونوں طرح کے جملے دو افراد کے اخلاق و برتاؤ کے
درمیان فرق اور ابلاغ کے درست انداز سکھانے کے لیے استعمال کیے جاتے تھے، لیکن آج
جذباتی ذہانت کے ضمن میں ان دو جملوں سے آدمی کے ایلیکسی تھیمیا میں مبتلا ہونے یا
نہ ہونے کے بارے میں کسی قدر جانا جاسکتا ہے۔
جب بھی آپ اپنے کسی احساس کا ذمے دار اپنے آپ کو ٹھیراتے ہیں تو یہ
اس بات کی علامت ہے کہ آپ جذباتی ذہانت رکھتے ہیں؛ اور اگر اپنے احساسات یا جذبات
کا الزام کسی دوسرے کے سر رکھتے ہیں (خواہ زبانی یا فکری طور پر) تو آپ کے ایلیکسی
تھیمیا میں مبتلا ہونے کے امکانات ہیں۔

No comments:
Post a Comment