Saturday, 17 November 2012

انسانی تاریخ کا متضاد ترین دور


رچرڈ بینڈلر (بانی این ایل پی) معروف ہپناتھیراپسٹ کی اپنی نئی کتابThe Secret to Being Happy کی ابتدا میں موجودہ دور کی ابتری کے بارے میں جو کچھ لکھتا ہے، اس کا اُردو ترجمہ پیش ہے:
’’ہم انسانی تاریخ کے متضاد ترین دَوراہے پر کھڑے ہیں۔ ایک جانب ٹیکنالوجی نے وہ غیر معمولی ترقی کی ہے کہ چند عشرے پہلے تک جو وہم وگمان میں بھی نہ تھی، اوردوسری طرف نئے مسائل مثلاً، بے انتہا غربت، ماحولیاتی تبدیلی اور مزمن امراض (خطرناک بیماریوں) نے خوش حال طبقات کو بھی خوف زدہ کردیا ہے۔

Friday, 3 August 2012

جذباتی ذہانت اور زندگی کے مقاصد(گول) قسط ۲


اپنے جذبات کی بنیاد پر اپنی زندگی کے اہداف کے تعین کے لیے درج ذیل تین اقدامات کیجیے:
1۔ وہ اہداف طے کیجیے جو آپ کو تحریک دیں: یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ کون سے کام آپ کو زیادہ سے زیادہ تحریک دیتے ہیں۔ یہ تحریک یا موٹیویشن آدمی کے لیے طاقت وَر ایندھن (فیول) کا کام کرتی ہے۔ کسی بھی ہدف (یا کام) کے لیے آپ اپنے مثبت احساسات سے جتنے زیادہ باخبرہوں گے، اتنا ہی زیادہ واضح اور بڑے اہداف آپ تصور (Visualize) اور طے کرسکیں گے۔

Wednesday, 1 August 2012

جذباتی ذہانت اور زندگی کے مقاصد (گول) قسط ۱

زندگی میں خوشی، کامیابی، ترقی اور لطف سب سے زیادہ وہ لوگ حاصل کرتے ہیں، جن کی زندگی کے مقاصد بہت بڑے ہوتے ہیں۔ یوں تو ہر شخص ہر کام کسی نہ کسی مقصد کے تحت کرتا ہے، لیکن یہ سب لاشعوری سطح پر ہوتا ہے۔ زندگی کی خوشی اور سرور ان لوگوں کے حصے میں آتا ہے کہ جو زندگی کے مقاصد اور اہداف (Goals and Targets) کا تعین پورے شعور کے ساتھ کرتے ہیں۔

Friday, 27 July 2012

جذباتی ذہانت بڑھانے کی چھے مشقیں

ذیل کے چھے مشقیں کیجیے، آپ اپنی جذباتی ذہانت کو بڑھا کر انفرادی اور اجتماعی دونوں سطح پر بہتری ای کیو لیول کا اظہار کرسکیں گے۔

Tuesday, 24 July 2012

ذمے داری

جذباتی ذہانت میں اضافے کے لیے یہ انتہائی لازمی ہے کہ آپ اپنے احساسات (منفی ہو یا مثبت) کی ذمے داری خود قبول کریں۔ ذمے داری کا معاملہ جذبات و احساسات کی نوعیت پر منحصر نہیں کہ میں فلاں کی وجہ سے خوش ہوں یا فلاں نے مجھے طیش میں ڈال دیا۔ درحقیقت، اپنی جذباتی کیفیت کی ذمے داری قبول کرنا اپنے جذبات کو کنٹرول کرنے کی جانب پہلا اور سب سے موثر قدم ہے۔

Monday, 23 July 2012

لچک



لچک (Flexibility) کی صلاحیت نہ صرف جذباتی ذہانت بلکہ ہر معاملے میں ایک انتہائی لازمی صلاحیت ہے۔ جذباتی ذہانت کے تناظر میں لچک یہ ہے کہ آدمی اپنے جذبات میں خود اتار چڑھاؤ لاسکے۔ آدمی اپنے خیالات، ان سے پیدا ہونے والے احساسات اور ان کے نتیجے میں تشکیل پانے والے برتاؤ کو تبدیل کرنے پر قادر ہو۔