لچک (Flexibility) کی صلاحیت نہ صرف جذباتی ذہانت
بلکہ ہر معاملے میں ایک انتہائی لازمی صلاحیت ہے۔ جذباتی ذہانت کے تناظر میں لچک
یہ ہے کہ آدمی اپنے جذبات میں خود اتار چڑھاؤ لاسکے۔ آدمی اپنے خیالات، ان سے پیدا
ہونے والے احساسات اور ان کے نتیجے میں تشکیل پانے والے برتاؤ کو تبدیل کرنے پر
قادر ہو۔
اس مہارت کی بنا پر آدمی
کسی بھی ناگفتہ بہ صورتِ حال، الجھے ہوئے ماحول، اور پریشان کن خیالات میں خود کو
ایڈجسٹ کرنے کے قابل ہوتا ہے۔ لچک رکھنے والے افراد میں تحمل اور برداشت زیادہ
ہوتا ہے۔ فوری ردِ عمل یا فیصلے سے گریز کرتے ہیں۔ یہ لوگ کسی بھی صورتِ حال میں
بغیر کسی مزاحمت کے خود کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جب انھیں پتا چلتا ہے
کہ وہ غلطی پر ہیں تو اپنی رائے اور فکر کو آسانی اور بہتری سے بدلنے کی اہلیت
رکھتے ہیں ۔ وہ اختلافِ رائے کو اہمیت دیتے ہیں۔ متبادل انتخاب پر توجہ کرتے اور
اپنے اندر موثر نمو کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

No comments:
Post a Comment