اپنا جائزہ لینے کی صلاحیت اپنے اندر چھپی بہت سی صلاحیتوں کو جاننے
کے قابل بناتی ہے۔ عام طور پر آدمی جذباتی گراؤ میں اپنی خامیاں ہی دیکھتا ہے۔
جبکہ اس انداز سے اپنا جائزے لینے پر جذباتی ذہانت کی یہ خوبی انسان کو اپنی زندگی
بہتر سے بہتر بنانے کی خواہش بھی پیدا کرتی ہے اور اس بہتر زندگی کے قابلِ حصول
ہونے کا یقین بھی۔
چنانچہ ایسا فرد اپنے متعین اہداف کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو پروان
چڑھاتا رہتا ہے۔ صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں تو اس کی انفرادی اور پیشہ ورانہ زندگی
بھی نمو پاتی ہے۔ ‘‘اپنا تجزیہ’’ یا Self Assessment ایک مسلسل بڑھنے والی صلاحیت
ہے، کیوں کہ ہر لمحے اس کی بہ دولت آدمی اپنے بارے میں نئی سے نئی دریافت کرتا چلا
جاتا ہے۔ اپنے بارے میں ہر نئی دریافت آدمی کے اندر آگے بڑھنے کا ولولہ اور جوش
پیدا کرتی ہے۔ ایسا آدمی مطمئن بھی زیادہ ہوتا ہے۔

No comments:
Post a Comment