Sunday, 15 July 2012

جذباتی ذہانت کے اجزا


 جذباتی ذہانت یا ای کیو کو بنیادی طور پر دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے: - اول: انفرادی (Intrapersonal)؛ دوم: اجتماعی یا بین الافرادی (Inter Personal)۔ پہلے حصے کا تعلق فرد کا اپنے آپ سے، اپنی ذات اور شخصیت سے ہے، جبکہ دوسرے حصے کا تعلق اس کے گرد موجود افراد یعنی معاشرے سے ہے۔

جذباتی ذہانت کے حوالے سے انفرادی اور اجتماعی دونوں سطح پر آدمی کے اندر کچھ خوبیاں ہونی چاہئیں۔ یہ تمام خوبیاں جذباتی ذہانت کے بنیادی اجزا کی حیثیت رکھتی ہیں۔ آئیے، ان پر گفت گو کرتے ہیں۔ 
جذباتی واقفیت: اس صلاحیت کی بنیاد پر آدمی اپنے جذبات سے آگاہ ہوپاتا ہے۔ یہ صلاحیت آدمی کو نہ صرف ایک جذبے یا احساس سے واقف ہونے کے قابل بناتی ہے بلکہ دو متفرق جذبات کے درمیان فرق کرنا بھی اسی صلاحیت سے آتا ہے۔ جن لوگوں میں اس صلاحیت کی بہت کمی ہوتی ہے تو اس کیفیت کو Alexithymic Condition کہتے ہیں۔
اس صلاحیت کے حامل افراد نہ صرف اپنی منفی اور مثبت جذباتی کیفیت سے آگاہ ہوتے ہیں بلکہ مطالعات یہ بتاتے ہیں کہ ان پر جب تنقید کی جاتی ہے تو زیادہ کھلے دل کے ساتھ اس تنقید کو سنتے اور غور کرتے یا وضاحت کرتے ہیں۔
جذباتی واقفیت کے بارے میں مزید جاننے اور یہ صلاحیت حاصل کرنے کے لیے مزید پڑھئے، ‘‘اپنے جذبات کو پہچانئے’’ نامی مضمون۔ 
یہ خوبیاں قطعیت، خود تسلیمی، خود پر قابو، اپنا جائزہ، توازن، جذباتی تعلق اور بے تعلقی،ذمے داری اور لچک ہیں۔ ان خوبیوں پر آئندہ دنوں میں ایک ایک بلاگ پیش کیاجارہا ہے۔ 

No comments: