پیدائش کے بعد ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے اوراس کے اندر فطری طور
پر تین قسم کے جذباتی ردعمل پائے جاتے ہیں۔ یہ جذبات کے اظہار کا SEE Model کہلاتا
ہے۔ جذباتی اظہار کا ‘‘سی ماڈل’’ یہ بتاتا ہے کہ ایک فرد کے اندر فطری
طور پر تین طرح سے اپنے جذبات کے اظہار کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔
اول، وہ اپنے
جذبات کو
Suppress کرتا ہے، یعنی بہ ضرورت اپنے جذبات کو دباتا ہے۔ دُوم، وہ اپنے جذبات
کو Express کرتا یعنی بتاتا ہے۔ سوم، وہ اپنے جذبات کا اخراج یعنی Expel کرسکتا
ہے۔
جذبات کے ردعمل کی یہ تینوں صلاحیتیں اپنی اپنی جگہ اہم اور ضروری
ہیں۔ انھیں موقع محل کے لحاظ سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم ہوتا یہ ہے کہ ڈھائی
برس کی عمر کے بعد عموماً آدمی اول اخراج (Exit) کی
صلاحیت کو بالکل ہی بھلا دیتا ہے جبکہ دبانے اور بتانے کی صلاحیت کے درست موقع پر
صحیح استعمال کے قابل نہیں رہتا۔ یہ دو خامیاں انسان میں اس کے والدین، اساتذہ،
رشتے دار، روایات وغیرہ پیدا کرتے ہیں۔ یہی وہ مرحلہ ہے کہ جب آدمی جذباتی ذہانت
سے عاری ہونا شروع ہوجاتا ہے اور ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ وہ جذباتی جہالت (Emotional illiteracy) کا مرقع بن جاتا ہے۔
No comments:
Post a Comment