خود تسلیمی کی صلاحیت خود کو بنیادی طور پر اچھا دوست سمجھنے اور اسے
تسلیم کرنے کی صلاحیت ہے۔ خود کو تسلیم کرنا (Self Regard) اپنی
حیثیت اور شخصیت کو جیسے ہے، جہاں ہے کی بنیاد پر قبول کرنے کا پہلا قدم ہے۔ اس
میں مثبت اور منفی دونوں شامل ہیں۔
بلاشبہ، ہر انسان میں کچھ خامیاں ہیں تو کچھ
خوبیاں ہیں۔ خود تسلیمی کے ذریعے انسان اپنی خوبیوں کے ساتھ ساتھ خامیوں کو بھی
قبول کرتا ہے۔ خود تسلیمی کا احساس آدمی کو خود کو بہتر بنانے پر اکساتا اور تحریک
دیتا ہے۔ اس کے برخلاف، خود تسلیمی کا احساس جس فرد میں نہیں ہوتا۔ اس میں احساس
کمتری اور مغلوبیت کے جذبات در کر آتے ہیں۔

No comments:
Post a Comment