Thursday, 12 July 2012

جذباتی ذہانت، ایک موثر مشق


بہت بڑا المیہ ہے کہ ہمیں سوچنا اور یاد کرنا تو سکھایا جاتا ہے، محسوس کرنا سکھایا نہیں جاتا۔ چنانچہ جب یہ پوچھا جاتا ہے کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں تو جو محسوس کررہے ہیں، وہ بتانے کی بہ جائے ہم اپنے جذباتی کیفیت کی تشبیہ کسی شے سے دینا شروع کردیتے ہیں۔ 
احساسات کے یہ الفاظ نہ صرف یہ کہ احساسات کی ترجمانی کرتے ہیں بلکہ ان احساسات کی شدت بھی واضح کرتے ہیں۔ کسی بھی احساس کی شدت، اس احساس کی جڑ میں موجود کئی اجزا کا پتا دیتی ہے اور شدت ہی سے اس احساس کے درست پیغام کا علم ہوتا ہے۔ اگر احساس کی شدت کو زیادہ یا کم کردیا جائے تو حقیقت واقع مسخ ہوجاتی ہے۔
ایک موثر مشق: اپنے جذبات و احساسات کی شدت کو جانچنے کا ایک آسان طریقہ جذبات کی پیمائش (اسکیلنگ) ہے۔ اگر آپ فرض کیجیے، دھیما سا غصہ کسی کے بارے میں اپنے اندر محسوس کر رہے ہیں تو اسے ایک نمبر دیجیے۔ اگر کسی کے بارے میں غصہ بہت زیادہ ہے، یہاں تک کہ اسے پیٹنے اور زدو کوب کرنے کا جی چاہ رہا ہے تو اس صورت میں غصے کی شدت 10 ہے۔ یہ دو کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ پیمانے ہیں۔ ان کی بنیاد پر آپ کسی بھی احساس کی شدت کی پیمائش کرسکتے ہیں۔

No comments: